ہیں اور ہے میں فرق

تحریر: نازیہ نزی 
ہمارے ہاں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ 
جس کے باعث ہمیں اردو زبان سمجھ آنے کے باوجود ، ہے اور ہیں ، کا فرق سمجھ نہیں آتا خصوصی طور پر پشتو یا فارسی بولنے والوں کے لیے ۔؛یہاں آپ کو بتانا چاہوں گی چند مثالوں سے کہ ”ہیں اور ہے “کو کن جگہوں پر لایا جاتا ہے ۔
سب سے پہلے یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ” ہے “ ایک کے لیے یعنی واحد کے لیے استعمال ہوتا اور ”ہیں “جمع کے لیے ۔

واحد کی مثالیں : 

*جیسے : وہ کھانا کھاتا ہے ۔
*وہ پتنگ اڑاتا ہے ۔ 
یہاں واحد کا ذکر ہو رہا ہے ہم کسی بھی فعل سے پتا لگا سکتے ہیں کہ واحد ہے یا جمع ۔ یہاں” اڑاتا اور کھاتا“ فعل ہے ۔

جمع کی مثالیں : 

*وہ کھانا کھاتے ہیں ۔
*وہ مارکیٹ جاتے ہیں ۔
*احمد اور ساحر بھائی ہیں ۔
اب آپ کو جمع کے بارے میں علم ہو گیا ہو گا کہ کھاتے ، جاتے فعل ہیں ۔جب ایک سے زائد افراد کا ذکر ہو تب بھی جمع کے طور پر ”ہیں“ لگاتے ہیں ۔ 
یہ تو تھیں آسان سی مثالیں جن کو سمجھ کر با آسانی پہچان ہو سکتی ہے کہ کہاں” ہےاور ہیں “ لگانا ہے ۔ 

بعض جملے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو مختلف انداز سے بیان کیا جاتا ہے ۔
جیسے : آج بارش ہو رہی ہے ۔

آجکل بارشیں زیادہ ہو رہی ہیں ۔
آپ نے نوٹ کیا ہو گا یہاں دونوں جملوں میں ”رہی “ کا استعمال ہوا ہے ۔اب ہم یہاں اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دونوں جملوں میں واحد اور جمع الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
بارش اور بارشیں ۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واحد اور جمع کا پتا صرف کسی فعل سے نہیں لگایاجا سکتا ۔بلکہ کسی جملے میں کسی بھی اسم کے واحد جمع ہونے سے بھی ان کے استعمال سے با آسانی پتا لگایا جا سکتا ہے ۔

نازیہ نزی

ہیں اور ہے میں فرق” پر ایک خیال

Leave a reply to ڈاکٹر طارق کلو جواب منسوخ کریں

Discover more from مکتب علوم شریعت

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں