اساتذہ اور اساتید میں فرق

سوال استاد کی جمع اساتید، استاذ کی جمع اساتذہ، اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب لفظ استاد فارسی سے عربی میں آیا اور "استاذ” بن گیا، پھر لفظ استاذ کی دو عربی جمعیں بنائی گئیں (1) اساتذۃ (2) اساتیذ جیسے تلمیذ(شاگرد) کی جمع تلامذۃ بھی ہے اور تلامیذ بھی۔ استاذ کی ایک جمع اُسْتَاذُوْن بھی"اساتذہ اور اساتید میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

راز دار اور راز دان کے متعلق

فارسی کا ایک دلچسپ قاعدہ راز دار اور راز دان سے متعلق فارسی کا دل چسپ قاعدہ بھی سمجھ لیں ، اس سے ان شاء اردو میں آپ کے پاس مرکبات کا بڑا ذخیرہ آجائے گا نیز آپ خود بھی نئی تراکیب بنا سکیں گے۔ قاعدہ یہ ہے کہ مضارع سے دال گرائیں تو امر"راز دار اور راز دان کے متعلق” پڑھنا جاری رکھیں

راز دار اور راز دان میں فرق

یہ فرق بتانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ بہت سے دوست ان دونوں کو مکمل طور پر ہم معنی مترادف سمجھتے ہیں حالانکہ کسی بھی زبان کے دو مترادف لفظ کبھی بھی مکمل طور پر ہم معنی نہیں ہوتے ، اسی طرح بہت سے دوستوں کو اس فرق میں جہلِ مرکب درپیش ہے"راز دار اور راز دان میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

مذہب اور دین میں فرق

لفظ "مذھب” اور لفظ "دین” میں مفہوم کے اعتبار سے بڑا فرق ہے، اکرچہ ہمارے ہاں عام طور پر اسلام کو مذھب کہا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پورے قرآن مجید اور حدیث کے ذخیرہ میں اسلام کے لیے مذھب کا لفظ کہیں بھی استعمال نہیں ہوا، بلکہ اس کے لیے ہمیشہ "دین”"مذہب اور دین میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

نہ اور نا میں فرق

"نہ” فقط حرف نفی ہے ، کسی مرکب کا حصہ بنے بغیر آتا ہے جیسے نہ کرو ، نہ کیا ، نہ یہ نہ وہ۔ اس کا عروضی وزن 1 ہے۔ "نا” کے متعدد معانی ہیں: (1) نفی ، فقط مرکب میں جیسے نامناسب ، نااہل ، ناخلف ، ناجائز (2) اصرار و تاکید جیسے"نہ اور نا میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

محنت اور کامیابی میں فرق

”محنت“ چند روزہ نہیں ہوتی کہ آپ ایک ہی مرتبہ سب کر لیں ۔مطلب یہ کہ : جیسے ہی کامیابی ملی بس کام ختم ۔ محنت جہدِ مسلسل کا نام ہے اور ہم اس کو دِنوں یا ہفتوں پر محیط کر لیں یہ ممکن نہیں ۔ ہر کام محنت پر مبنی ہے جہاں ہم رک"محنت اور کامیابی میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

انشائیے اور مضمون میں فرق

(1) مضمون میں موضوع کی قید ہوتی ہے ، انشائیہ اس قید سے آزاد ہوتا ہے۔ (2) مضمون میں عالمانہ اور محققانہ انداز اختیار کیا جاتا ہے جبکہ انشائیہ میں مؤثر انداز بیان اختیار کرکے بات کی جاتی ہے۔ بالفاظ دیگر مضمون میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور انشائیے میں تاثرات کو مد نظر"انشائیے اور مضمون میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

خاکہ نگاری اور کہانی کے خاکے میں فرق

خاکہ کسے کہتے ہیں ؟ خاکہ نگاری اور کسی کہانی کے خاکے میں کیا فرق ہے ؟ خاکہ کہتے ہیں ، کسی چیز کے ڈھانچے کو، اس کے خال و خد کو ، اس کی بنیادی حالت اور ہیئت کو ۔کسی کہانی میں ”خاکہ“ اس کے بنیادی خیال ہوتے ہیں جس پر کہانی تشکیل پاتی"خاکہ نگاری اور کہانی کے خاکے میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

ہیں اور ہے میں فرق

تحریر: نازیہ نزی ہمارے ہاں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ جس کے باعث ہمیں اردو زبان سمجھ آنے کے باوجود ، ہے اور ہیں ، کا فرق سمجھ نہیں آتا خصوصی طور پر پشتو یا فارسی بولنے والوں کے لیے ۔؛یہاں آپ کو بتانا چاہوں گی چند مثالوں سے کہ ”ہیں اور ہے “کو کن"ہیں اور ہے میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

کہ اور کے میں فرق

"کے” دو معانی کے لیے آتا ہے: (1) "کا ، کی ، کے” والا "کے” ، یعنی مضاف کے جمع ہونے کی صورت میں حرفِ اضافت ، جیسے "ضیافت کے اضافے” (2) دو فعلوں کے درمیان "کر” کے بجائے "کے” جیسے: "بیٹھ کے کھائیے” ، اصل میں تھا "بیٹھیے اور کھائیے” ، پھر اسے "بیٹھ"کہ اور کے میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

رباعی ، قطعہ اور دوبیتی میں فرق

رباعی کے لیے چوبیس اوزان کی پابندی ہے ، بعض لوگ اس میں الجھ جاتے ہیں کہ رباعی کے لیے یہ اوزان ضروری کیوں ہیں ، کسی بھی وزن میں رباعی کیوں نہیں کہی جاسکتی۔ حالانکہ رباعی اور قطعہ وغیرہ الفاظ میں محض اصطلاحات کا فرق ہے ، ورنہ چار مصرعے کسی بھی وزن میں"رباعی ، قطعہ اور دوبیتی میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

قطعہ اور رباعی میں فرق

عام طور پر جب کوئی دو شعر ایسے ہوں کہ دونوں مقفی ہوں ، دونوں کا مضمون بھی ایک ہو تو عام قاری کے لیے یہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ اسے رباعی کہیں یا قطعہ؟ نیز شاعری میں جو خواص کا طبقہ ہے وہ بھی ان دونوں اصطلاحات کے بیچ بعض غلط فہمیوں کا"قطعہ اور رباعی میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

نثری نظم اور نثری شاعری میں فرق

ایسا کلام جس میں آہنگ کا بالکل خیال نہ کیا جائے , اسے "نثری شاعری” یا "شاعرانہ نثر” تو کہہ سکتے ہیں ، مگر "نثری نظم” یا "منظوم نثر” کا نام دینا لغت اور اصطلاحاتِ عروض دونوں لحاظ سے نا انصافی ہے۔ حالی صاحب نے بھی وزن کو جب غیر مشروط قرار دیا تو وہاں"نثری نظم اور نثری شاعری میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

نظم اور غزل میں فرق

لفظ "نظم” دو الگ الگ معنوں میں استعمال ہوتا ہے: (1) کلام کی دو قسمیں ہیں ، نظم اور نثر ، یعنی کلام میں اگر وزن کا خیال رکھا جائے اسے نظم کہتے ہیں ورنہ نثر کہتے ہیں ، اس معنی کے لحاظ سے نظم میں تمام اصناف (نظم ، غزل ، قطعہ ، رباعی"نظم اور غزل میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

محاورہ ، کہاوت اور ضرب الامثال میں فرق

اس موضوع پر تین چیزیں اہم ہیں:(1) تعریف اور وضاحت(2) باہمی فرق(3) مثالیں =================== محاورہ ، کہاوت اور ضرب المثل کی تعریف اور وضاحت: کہاوت اور ضرب المثل ایک شے ہے۔ کسی واقعے یا قصے وغیرہ کا نتیجہ جو لگے بندھے الفاظ میں بطور مثال بیان کیا جائے کہاوت یا ضرب المثل کہلاتا ہے۔ ہر"محاورہ ، کہاوت اور ضرب الامثال میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

رد العجز علی الصدر ، معاد ، تکرار اور تعاکس میں فرق

رد العجز علی الصدر: جملے یا شعر کا اول و آخر ایک سا ہو۔مثال:تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوااڑنے سے پیشتر بھی، مرا رنگ زرد تھا(غالب)۔ ۔ ۔معاد: پہلے مصرع کا آخری حصہ دوسرے مصرع کے شروع میں ہو۔مثال:یہ کعبۂ اربابِ یقیں عرش نشیں ہےیہ عرش نشیں ، مُہرِ نبوت کا نگیں ہے(انیس)۔"رد العجز علی الصدر ، معاد ، تکرار اور تعاکس میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

کلامِ موزوں اور شعر میں فرق

٭٭ "وزن” محض ایک آلہ ہے ، شاعری اس سے بہت آگے کی چیز ہے۔ ٭٭ "وزن” وہی شخص سیکھ سکتا ہے جس کی طبیعت موزوں ہو۔ ٭٭ علم عروض باقاعدہ ایک علم ہے ، اسے مکمل حاصل کرنا ایک شاعر کے لیے قطعا ضروری نہیں ہے۔ محض اتنا علم بھی کافی ہے کہ "کوئی"کلامِ موزوں اور شعر میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

پہ ، پے اور پر میں فرق

پر” اور "پے” دو الگ الگ لفظ ہیں۔"پر” اردو میں درج ذیل معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے:(1) مگر(2) کیونکہ(3) اوپر اسی طرح لفظ "پے” بھی متعدد معانی کے لیے مستعمل ہے ، ان میں سے دو یہ ہیں:(1) "پٹھا” جیسے "رگ و پے”(2) "پیچھے” جیسے "پے در پے” ، پھر اسے مزید مختصر کرکے"پہ ، پے اور پر میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

جبلت اور فطرت میں فرق

جبلت اور فطرت عربی زبان کے مترادف لفظ ہیں جو کہ اصل طبیعت ، نیچر ، خلقت ، مزاج ، سرشت ، خمیر وغیرہ کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عربی لغت کے لحاظ"جبلت اور فطرت میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

کہانی ، افسانہ ، ناول اور ڈرامے میں فرق

کسی بھی واقعے اور قصے کو "کہانی” کہتے ہیں جو سچی بھی ہوسکتی ہے اور فرضی بھی۔پھر فرضی کہانی میں اگر کسی کردار کی ساری زندگی کو پیش کیا جائے تو اسے "ناول” کہتے ہیں اور اگر زندگی کا کچھ حصہ پیش کیا جائے تو اسے "افسانہ” کہا جاتا ہے۔اور اگر کسی کہانی کو اداکاری"کہانی ، افسانہ ، ناول اور ڈرامے میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

صحیح اور سہی میں فرق

اصل لفظ "صحیح” ہی ہے ، اسے بدل کر ایک لفظ "سہی” بھی بنالیا گیا ، دونوں قریب المعنی ہیں ، مگر محل استعمال میں فرق ہے۔جہاں صرف کسی چیز کی درستی بیان کرنی ہو وہاں "صحیح” استعمال کرتے ہیں۔جہاں بات میں زور دینا ہو ، یا تقابل ہو یا گزارے کو بیان کرنا ہو"صحیح اور سہی میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

جیون ، عمر ، زندگی اور حیات میں فرق

یہ چاروں الفاظ مترادف ہیں ، مگر جیسا کہ ضابطہ ہے کہ ہر دو مترادف میں کچھ نہ کچھ فرق بہرحال ہوتا ہی ہے ، ان چار الفاظ میں بھی خفیف سا فرق ہوگا۔ اس بارے میں اپنی تفصیلی گزارشات پیش کرنے سے پہلے میں گمنام ادیب محترم عمران احمد خان صاحب کا وہ مضمون"جیون ، عمر ، زندگی اور حیات میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

دیوان اور کلیات میں فرق

دیوان” اور "کلیات” مجموعۂ شاعری کے لحاظ سے دونوں مترادف ہیں ، یعنی کسی شاعر کے مجموعۂ کلام کو دیوان بھی کہہ سکتے ہیں اور کلیات بھی۔ مگر عام طور پر "دیوان” اس مجموعۂ منظومات کو کہا جاتا ہے جس میں حروف تہجی کی ترتیب پر غزلوں کو جمع کیا گیا ہو ، اگرچہ آخر"دیوان اور کلیات میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

ہجر، تنہائی ، سناٹے میں فرق

ہجر عربی کا ہے ، تنہائی فارسی کا اور سناٹا ہندی کا لفظ ہے۔اگر آس پاس کوئی بھی نہ ہو تو اسے سناٹا کہتے ہیں، اگر کچھ لوگ موجود ہوں مگر شناسا کوئی نہ ہو تو اسے تنہائی کہا جاتا ہے اور اگر شناسا تو ہوں مگر محبوب نہ ہو تو اسے ہجر کا نام"ہجر، تنہائی ، سناٹے میں فرق” پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں