محمد(صلی الله علیہ وسلم) نام رکھنا کیسا ہے؟

محمد نام رکھنے پر جنت یا شفاعت نصیب ہونے والی روایات سندا موضوع ہیں۔ اس پر رد کرتے ہوئے بعض عقلاء نے اس فضیلت کو خلاف عقل قرار دیا ہے۔

مگر اول تو صحیح روایات میں بھی محمد نام رکھنے کے متعدد فضائل آئے ہیں، اس لیے اپنی عقل کے بجائے ہمیں سید العقلاء صلی اللہ علیہ وسلم پر اندھا اعتماد ہونا چاہیے۔ 🙂

مثلا:

سمّوا بإسمي”.(صحیح بخاری)
(میرے نام پر نام رکھو۔)

آپ ﷺ کی خدمت میں جب نومولود بچے لائے جاتے تھے تو آپﷺ تحنیک کے بعد ان کا نام بھی تجویز فرماتے، چناں چہ ان میں سے کئی بچوں کانام آپ ﷺنے ”محمد“ رکھا۔
نومسلموں میں سے بھی اگر کسی کا نام صحیح نہ ہوتا تو آپ ﷺ اس کا نام تبدیل فرما دیتے، چناں چہ کچھ صحابہ کا نام آپ ﷺ نے خود تبدیل کرکے ”محمد“ رکھا۔
محمد نام کے صحابہ:
محمد بن خلیفہ، محمد مولی رسولﷺ، محمد بن طلحہ، محمد بن نبیط، محمد بن عباس بن فضلۃ، محمد بن انس بن فضالۃالانصاری، محمد بن مخلد بن سحیم، محمد بن یفدیدویہ، محمد بن ہلال بن العلیٰ، محمد بن معمر، محمد بن ضمرۃبن الاسود، محمد بن عمارۃ بن حزم، محمد بن ثابت، محمد بن عمرو بن حزم
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ "میں نے اہلِ مکہ سے سنا ہے کہ جس گھر میں ”محمد“ نام والا ہو تو اس کی وجہ سے ان کو اور ان کے پڑوسیوں کو رزق دیا جاتا ہے”
(مستفاد از فتاوی جامعہ علومِ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی)

دیگر یہ کہ جنت اور شفاعت والی روایت کو بعض علماء نے حسن بھی بتایا ہے، نیز موضوع ہونے کا یہ مطلب ہے کہ سند میں کچھ لوگ غیر معتبر ہیں، اب اس غیر معتبر نے وہ بات درست پیش کی ہے یا غلط، دونوں احتمالات موجود ہیں۔

جہاں تک یہ عقلی موشگافی کہ یہ نا انصافی ہے تو ایسا نہیں ہے، آپ ذخیرۂ احادیث کھول کر دیکھیں، رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شمار اعمال پر الگ الگ جنت کی بشارت عطا فرمائی ہے، نیز جیسے بچے کا نام رکھنا اس کے نہیں بلکہ سرپرست کے اختیار میں تو ویسے ہی اس کی تربیت بھی اس کے سرپرست ہی کے اختیار میں ہے تو جس طرح اچھی تربیت اس بچے کو زندگی بھر جنت والے اعمال پر لگا سکتی ہے ویسے ہی اگر کوئی اپنے بچے کا نام اچھا رکھے گا تو اس کا فائدہ اسے اور اس کے بچے دونوں کو ہوگا۔ 🙂

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری

تبصرہ کریں

Discover more from مکتب علوم شریعت

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں