اساتذہ اور اساتید میں فرق


سوال

استاد کی جمع اساتید، استاذ کی جمع اساتذہ، اس کی کیا وجہ ہے؟


جواب

لفظ استاد فارسی سے عربی میں آیا اور "استاذ” بن گیا، پھر لفظ استاذ کی دو عربی جمعیں بنائی گئیں


(1) اساتذۃ (2) اساتیذ

جیسے تلمیذ(شاگرد) کی جمع تلامذۃ بھی ہے اور تلامیذ بھی۔

استاذ کی ایک جمع اُسْتَاذُوْن بھی ہے، جسے عربی گرامر کی رو سے جمع مذکر سالم کہتے ہیں۔
فارسی میں استاد کی جمع استادان ہے۔


جبکہ اردو میں استاد کی جمع استادوں کے علاوہ اساتذہ بھی مستعمل ہے اور مرکبات میں استادان بھی۔
اساتید (دال کے ساتھ) میری نظر سے نہیں گزرا ، ممکن ہے فارسی والے اساتیذ پر قیاس کرکے اساتید بولتے ہوں۔
واللہ اعلم
محمد اسامہ سَرسَری

تبصرہ کریں

Discover more from مکتب علوم شریعت

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں