اگر آپ یوٹیوبر ہیں تو آپ کا کام عموما ان 4 مراحل میں ہوتا ہے
(1) مواد کا انتخاب اور ویڈیو کی تیاری
(2) ریکارڈنگ اور شوٹنگ
(3) ایڈیٹنگ اور اپلوڈنگ
(4) تشہیر
کوشش کریں کہ ان میں سے ہر مرحلے پر ہر روز کام کریں۔
یعنی ایک ویڈیو کی پبلسٹی کر رہے ہوں تو اس کے بعد والی ویڈیو کی ایڈیٹنگ ہورہی ہو اور اس کے بعد والی ویڈیو کی ریکارڈنگ اور شوٹنگ چل رہی ہو اور اس کے بعد والی ویڈیو کی تیاری چل رہی ہو۔
یوں اگر آپ ہر روز بیک وقت ان چار ویڈیوز پر کام جاری رکھیں گے تو ہر روز ایک ویڈیو اپلوڈ کرنا آپ کے لیے مشکل نہیں رہے گا۔

یوٹیوب کی انتظامیہ ہر اس چینل کو وائرل کرتی ہے جس میں مواد سرچیبل ہو اور ویڈیوز تسلسل کے ساتھ اپلوڈ کی جارہی ہوں ، اگر ان دو چیزوں کا خیال رکھ رہے ہیں تو ہمت نہ ہاریں ، جلد یا بدیر آپ بھی ایک کامیاب یوٹیوبر ہوں گے۔ ![]()
مزید صحیح رخ پر کام کرتے رہنے کے لیے میری کتاب "یوٹیوب چینل گائیڈ” سے استفادہ کریں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
