محنت اور کامیابی میں فرق

”محنت“ چند روزہ نہیں ہوتی کہ آپ ایک ہی مرتبہ سب کر لیں ۔
مطلب یہ کہ : جیسے ہی کامیابی ملی بس کام ختم ۔


محنت جہدِ مسلسل کا نام ہے اور ہم اس کو دِنوں یا ہفتوں پر محیط کر لیں یہ ممکن نہیں ۔ ہر کام محنت پر مبنی ہے جہاں ہم رک گئے ، وہیں سے ہماری ناکامی شروع ہوتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم بہت محنتی انسان ہیں ۔ہمیں ناکامی کیوں ہو رہی ہے ؟ مگر ہم یہ نہیں سوچتے کہ پچھلی والی محنت ، آگے کی زندگی کو کامیابی میں بدلنے کے لیے نا کافی ہے ۔ کیونکہ شروع میں کامیابی کے لیے لگاتار محنت کرنی پڑے گی ۔


دراصل کامیاب وہی ہوتا ہے جو ناکام ہوتا رہے اور پھر تندہی سے اپنے مقصد کے حصول کے لیےڈٹ کر مقابلہ کرتا رہے ۔ظاہر ہے جب آپ کچھ نیا کریں گے تو اس میں ناتجربہ کاری کے باعث آپ کو غلطیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔بار بار کی محنت آپ کے کام کو معیاری اسی لیے بناتی ہے کیونکہ آپ نے ہر بار ناکام ہو کر اپنی محنت کرنے کے انداز کو درست کر کے بدلا ہو گا ،اور مختلف زاویوں سے کام کیا ہو گا ۔۔اورایک دن یہی محنت آپ کو کامیابی کی طرف گامزن کر دیتی ہے ۔کیونکہ آپ غلطیوں کا تدارک کرنا سیکھ جاتے ہیں ۔اب آپ کے پاس اس کام کو کرنے کے لیے ایک مضبوط اور پر اعتماد لائحہ عمل موجود ہوتا ہے ۔ اسی لیے اپنا جذبہ یقین نہیں کھونا چاہیے ۔اور محنت کرتے رہنا چاہیے ،پھر ایک دن آئے گا کہ آپ کو اتنی محنت کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

تبصرہ کریں

Discover more from مکتب علوم شریعت

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں