خاکہ کسے کہتے ہیں ؟ خاکہ نگاری اور کسی کہانی کے خاکے میں کیا فرق ہے ؟
خاکہ کہتے ہیں ، کسی چیز کے ڈھانچے کو، اس کے خال و خد کو ، اس کی بنیادی حالت اور ہیئت کو ۔
کسی کہانی میں ”خاکہ“ اس کے بنیادی خیال ہوتے ہیں جس پر کہانی تشکیل پاتی ہے یعنی جیسے عمارت کے لیے ستون درکار ہوتے ہیں ویسے ہی خاکہ بھی ہے ۔ آپ اپنے دماغ میں کہانی سے متعلق کچھ چیدہ چیدہ خیال بن کر ان میں کردار ، تعلقات ، عوامل سب کو کس طرح کہانی میں شامل کر کے کہانی میں سموتے ہیں یہ ”خاکہ“ کہلاتا ہے ۔
خاکہ نگاری : یہ کسی بھی ایسی شخصیت جو معروف بھی ہو ، جس کو آپ بہت اچھی طرح جانتے بھی ہوں اور اس کی زندگی سے متعلق آپ کو بہت معلومات بھی ہوں ۔۔آپ کے تعلق کی نوعیت بے تکلفی پر بھی مبنی ہو ۔تو آپ اس کے زندگی کے مختلف پہلوٶں پر لکھتے ہیں اور جس میں اس انسان کی شخصیت کھل کر سب کے سامنے آ جاتی ہے ۔ یہ ”خاکہ نگاری “ کہلاتی ہے ۔
”خاکہ نگاری “ سنجیدگی پر مبنی بھی ہو سکتی ہے اور ہلکے پھلکے انداز میں بھی کی جا سکتی ہے ، یہ لکھنے والے کی مرضی پر منحصر ہے ۔
دعا کی خواست گار : نازیہ نزی
