قلم کار وہ ہے جو لفظوں کو بینائی دے ۔ جس کی تحریر سچ گوئی پر مبنی ہو ، جس کے الفاظ کی مہک تابندگی بخشے ،وہ مرقعء خیال ہو ،اس کے الفاظ احساس سے گندھے ہوں جو دلوں کو چھو جائیں۔ ایسے قلم کار اپنا کام کرتے جاتے ہیں ۔انھیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کو سراہا جائے گا یا نہیں ؛ ایک وقت ایسا آتا ہے ان کی زندگی میں کہ وہ ہار اور جیت کو خاطر میں نہیں لاتے ان کے سامنے صرف نظریات ہوتے ہیں ؛خیال بڑا رکھنا ان کا خاصا ہوتا ہے ۔
نازیہ نزی
