یو ٹیوب پر اپنی مصنوعات کا اشتہار دیں ۔ طریقہ ویڈیو میں دیکھیں۔

آپ سب کی دعاؤں سے میرا چینل الحمدللہ ترقی پذیر ہے ، مونیٹائز بھی ہوچکا ہے ، مگر کچھ دنوں تک مسلسل غور کرنے کے بعد اس نیتجے پر پہنچا ہوں کہ یوٹیوب کے اشتہارات میں چونکہ نیم برہنہ خواتین بکثرت موجود ہیں جنھیں دیکھنا بھی گناہ ہے اور دیکھنے کا ذریعہ بننا بھی گناہ ہے اس لیے محض اپنے اللہ کو راضی کرنے کی خاطر میں نے چینل کی مونیٹائزیشن بند کردی ہے۔
لیکن آپ بے فکر رہیے ، ویڈیوز کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ لغاتِ سرسری کے تحت ہر ہر لفظ پر ان شاء اللہ ایک ایک تفصیلی ویڈیو بنانی ہے ، اس کے علاوہ شعر و ادب ، نیز عربی ، فارسی ، انگریزی نیز درسِ نظامی کے علوم و فنون پر مشتمل ویڈیوز تسلسل کے ساتھ پیش کی جاتی رہیں گی۔
چونکہ ہر ویڈیو میں کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں اس لیے اب یہ سوچا ہے کہ اپنی ہر ویڈیو کے آغاز میں ایک اشتہار شامل کروں گا۔
اشتہار میں آپ اپنا نام بھی مشہور کروا سکتے ہیں ، اپنی مصنوعات اور کاروبار کا تعارف بھی کرواسکتے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل کو بھی پروموٹ کرواسکتے ہیں۔
اشتہار کی قیمت اتنی ہی لوں گا جتنے میرے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ہے۔
اس سلسلے میں مزید بات چیت کرنے کے لیے میرے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
usamasarsari786@gmail.com

https://youtu.be/e4uwlv08Vcc

تبصرہ کریں

Discover more from مکتب علوم شریعت

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

پڑھنا جاری رکھیں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں